ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہیں؟

فنانشل سروسز

انشورنس
قرضے

پرائیویسی پالیسی

پرائیویسی پالیسی

Privacy Policy

پرائیویسی پالیسی
ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ آپ کی پرائیویسی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ لہذا، ایزی پیسہ تمام کسٹمر ز کی معلومات کے تحفظ کے لیے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ اس پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمرز کی معلومات کس طرح جمع اور استعمال کی جاتی ہیں۔ اس بارے میں آپ کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو info@localhost پر ای میل کریں۔

اس پالیسی میں پرائیویسی کے حوالے سے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے وسیع تر موقف کو بیان کیا گیا ہے تاکہ آپ کو مناسب معلومات فراہم کی جائیں جن سے آپ پرائیویسی میں اپنے حقوق کو سمجھ اور استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کر سکیں جس میں یہ بھی شامل ہو سکتا ہے کہ آپ ہمیں اپنے بارے میں ذاتی معلومات استعمال کرنے سے روک دیں، بشرطیکہ یہ معلومات آپ کو سروسز کی فراہمی کے لیے لازمی نہ ہوں۔ رجسٹریشن کے دوران پرائیویسی پالیسی اور شرائط و ضوابط تسلیم کر کے معلومات جمع، محفوظ، استعمال اور ظاہر کرنے کے ان طریقہ کار سے متفق ہیں جنہیں اس پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا جا رہا ہے۔ پرائیویسی کے حوالے سے اپنے حقوق پر بات کرنے کے لیے آپ کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کی معلومات کو تمام متعلقہ قوانین کے مطابق جمع اور پراسیس کریں جن میں ڈیٹا پروٹیکشن کے تمام قوانین جن میں بینکنگ کمپنیز آرڈیننس  1962 اور مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس  2001 کے تحت پرائیویسی کے فرائض شامل ہیں۔

معلومات جمع کرنا
جب آپ ہماری یہ ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں تو آپ کی معلومات آپ کی جانب سے جمع کرائے جانے کے بعد جمع اور محفوظ کرتے ہیں۔ ہمارا بنیادی مقصد آپ کو محفوظ، بہترین اور بلارکاوٹ سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے مفاد کا تحفظ بھی ہے۔ اس طریقے سے ہم آپ کو متعلقہ پراڈکٹ اور سروسز دے سکتے ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہو تاکہ ویب سائٹ پر آپ کے وقت کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔ آپ کی معلومات کے ذریعے ہم آپ کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں یا آپ کے لیے خاص سروسز کی فراہمی کے لیے کریڈٹ چیک کر سکتے ہیں۔

آپ کی طرف سے معلومات موصول ہونے کے بعد آپ ہمارے لیے بے نام نہیں رہتے۔ اگر آپ ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرنے پر رضامندی ظاہرکریں تو آپ ان معلومات کو ہمارے سرورز تک منتقل کرنے پر بھی رضامند تسلیم کیے جاتے ہیں جو ٹیلی نارمائیکرو فنانس بینک یا اس کے مجاز پارٹنرز، وینڈرز، سپلائر، سروسز پرووائڈرز کی زیر نگرانی کہیں بھی موجود ہو سکتے ہیں۔

آپ مندرجہ ذیل ذاتی معلومات بھی جمع اور محفوظ کر سکتے ہیں:

  • نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، رابطہ نمبر، والد، والدہ، شوہر، بیوی کا نام، ای میل ایڈریس، رہائش یا دفتر کا پتہ اور بعض اوقات فنانشنل معلومات (استعمال کردہ سروسز کی بنیاد پر) جیسا کہ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ نمبر وغیرہ۔
  • یہ معلومات کہ آپ ہماری پراڈکٹس اور سروسز کس طرح استعمال کرتے ہیں (جیسا کہ ٹرانزیکشن کی نوعیت، تاریخ، وقت، جگہ، ٹرانزیکشن میں شامل افراد وغیرہ)، لائف سٹائل کی معلومات، اور ہماری پراڈکٹ اور سروسز کے استعمال کے بارے میں دیگر معلومات۔
  • ویب سائٹس پر آپ کی سرگرمیوں پر مبنی ٹرانزیکشنل نوعیت کی معلومات (جیسا اشیا کی خریدو فروخت، آپ کے بنایا گیا مواد یا جو کچھ آپ کے اکاؤنٹ کے متعلق ہے)
  • آپ کے کمپیوٹر براؤزر کی معلومات اور آپ کا آئی پی ایڈریس
  • خریداری سے متعلق آپ کا طرز عمل اور ترتیب
  • اگر آپ ہمیں کچھ بھیجتے ہیں جیسا کہ ای میل یا اگر دوسرے صارفین یا تھرڈ پارٹیز سائٹ پر آپ کی سرگرمیوں سے متعلق ہمیں معلومات بھیجتے ہیں تو ہم یہ معلومات آپ کی خاص فائل میں محفوظ کریں گے
  • کسی چیز جیسا کہ ڈیبٹ کارڈ کو اپنے پاس منگوانے کے لیے شپنگ اور بلنگ کا پتہ یا دیگر معلومات
  • ہماری سائٹس، سروسز، مواد اور اشتہارات، بشمول کمپیوٹڑ اور کنکشن کی معلومات، براؤزنگ ہسٹری اور وزٹ کا دورانیہ، پیجز دیکھنے کے متعلق حساب کتاب، سائٹس کی طرف اور ان سے جانے والی ٹریفک، اشہارات کا ڈیٹا، آئی پی ایڈریس اور ویب لاگ کی معمول کی معلومات
  • اگر ہم سمجھیں کہ آپ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں یا ہم آپ کی تصدیق کرنا چاہیں تو اس غرض سے فراہم کی جانے والی معلومات (جیسا کہ آپ کے ایڈریس کی تصدیق کے لیے ہم شناختی کارڈ یا بل طلب کر سکتے ہیں، آپ کی شناخت کی تصدیق یا آرڈر کردہ چیز کی ملکیت کی تصدیق کے لیے اضافی سوالات کر سکتے ہیں)
  • آپ کے انگوٹھے کا نشان، دستخط، دفتر کا پتہ، والدین اور شریک حیات کی معلومات وغیرہ
  • ہماری پارٹنر کمپنیوں کی طرف سے معلومات جیسا کہ آبادی اور نیویگیشن کے متعلق ڈیٹا۔

ذاتی معلومات کا استعمال

ہم آپ کی معلومات آپ کی واضح اجازت کے بغیر تھرڈ پارٹیز کو مارکیٹنگ مقاصد کے لیے فروخت یا کرایے پر نہیں دیتے۔ ہم آپ کی معلومات کو دیگر کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی معلومات کے ساتھ اکٹھا کر سکتے ہیں تاکہ سروسز، مواد اور اشتہارات کو آپ کی ضرورت اور دلچسپی کے مطابق بنایا جا سکے۔

استعمال
ذاتی معلومات جمع کرنے میں ہمارا بنیادی مقصد آپ کو محفوظ، بہترین، بلارکاوٹ اور آپ کی ضرورت کے مطابق ایکسپرینس فراہم کرنا ہے۔ ہم جمع کردہ معلومات کے ذریعے آپ کو:

  • ویب سائٹ فراہم کریں گے
  • آرڈر کردہ اشیا بھیجیں گے
  • آپ کی مطلوبہ سروسز اور کسٹمر سپورٹ فراہم کریں گے
  • تنازع حل کریں گے، خریداری کے عوض رقم وصول کریں گے ،ٹکنیکل مسائل کو ٹربل شوٹ کریں گے
  • سائٹ کے ایکسپرینس کو آپ کے مطابق بنائیں گے
  • ممکنہ طور پر ممنوع یا غیر قانونی سروسز روکیں گئ  اور شرائط و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے
  • سروسز، مواد اور اشتہارات کو آپ کی دلچسپی کے مطابق بنائیں گے، انہیں جانچیں گے اور مزید بہتر بنائیں گے
  • آپ کو نئی اور موجودہ پروموشز، پراڈکٹس، سروسز اور اپ ڈیٹس کے بارے میں بتائیں گے
  • ایک سے زیادہ یوزر آئی ڈی استعمال کرنے والے یوزرز کی نشاندہی کریں گے اور غیر تصدیق شدہ یوزرز کو ڈیلیٹ کریں گے

آپ کی معلومات ظاہر کرنا

آپ کی ذاتی معلومات کو قانونی فرائض، پالیسیوں پر عمل درآمد، حقوق کی خلاف ورزی کے دعویٰ کا جواب دینے، یا دوسروں کے حقوق، پراپرٹی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ ایسی معلومات متعلقہ ملک کے متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت ظاہر کی جائیں گی۔ آپ کی ذاتی معلومات ان کے ساتھ بھی شیئر کی جا سکتی ہیں:

  • مشترکہ مواد اور سروسز (جیسا کہ رجسٹریشن، ٹرانزیکشن، فنڈز کی وصولی اور کسٹمر سپورٹ) فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ممبران، پارٹنرز، وینڈرز، پیمنٹ گیٹ وے، بینک تاکہ ممکنہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کا پتہ لگایا اور انہیں روکا جا سکے اور پراڈکٹس، سروسز اور کمیونیکشن کے بارے میں بہتر فیصلے میں مدد دی جا سکے۔
  • ہمارے ساتھ کام کرنے والے سروس پرووائڈر جو آپریشنز میں ہماری مدد کرتے ہیں (جیسا کہ بِل وصول کرنا، انعامی پروگرام وغیرہ)، ڈیٹا پراسیسر جو ہماری جانب سے آپ کا ڈیٹا پراسیس کریں اور متعلقہ تھرڈ پارٹیز جنہیں آپ نے اجازت دی ہو، سروس پرووائڈرز، ڈیلرز، ایجنٹ اور کاروباری مقاصد کے لیے متعلقہ کمپنیاں۔
  • تھرڈ پارٹیز جنہیں آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہوئے واضح اجازت دیں (یا جن کے بارے میں آپ کو واضح بتایا جائے یا کسی خاص سروس جیسے کہ آن لائن پیمنٹ استعمال کرتے ہوئے ان کے بارے میں نشاندہی کی جائے)
  • قانون نافذ کرنے والے یا دیگر سرکاری محکمے، جن کی طرف سے کسی تفتیش کے سلسلے میں یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پر طلب کی گئی ہوں۔ ایسی صورت میں ہم وہ معلومات دیں گے جو تفتیش کے لیے ضروری ہوں
  • متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور عدالتی احکامات کے مطابق متعلقہ محکموں کے ساتھ جہاں قانونی ذمہ داری کے طور پر ہم پابند ہوں
  • دیگر کاروباری ادارے جنہیں ہم اپنے اندر ضم کریں یا جو ہمارا کاروبار خرید لیں۔ (اگر ایسی صورت بنتی ہے تو ہم یقینی بنائیں گے کہ آپ کی معلومات کے حوالے سے اس پرائیویسی پالیسی پر عمل کیا جائے)

آپ کی شیئر کردہ معلومات

آپ کی فیڈ بیک، ریٹنگ اور اس سے منسلکہ تبصرے ادارے کی اندرونی ٹیم کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہیں تاکہ پراڈکٹ یا سروس کو مزید بہتر بنایا جائے اور متعلقہ ٹیم کنزیومرز کی ضرورتوں کو اور بھی بہتر انداز میں سمجھ سکے۔

اکاؤنٹ کا تحفظ

آپ کا پِن کوڈ آپ کے اکاؤنٹ کی چابی ہے۔ لہذا پن کوڈ کے لیے منفرد نمبر، حروف، خاص حروف استعمال کریں اور اپنا پن کوڈ کسی شخص کو مت بتائیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یاد رکھیں آپ کی جانب سے کیے جانے والے کاموں یا آپ کے اکاؤنٹ کے غلط استعمال کے ذمہ دار صرف اور صرف آپ ہوں گے۔ اگر آپ اپنا پن کوڈ کھو دیتے ہیں تو آپ کو اپنی ذاتی معلومات پر کنٹرول نہیں رہے گا اور آپ کی جانب سے کیے گئے کاموں کا جواب بھی آپ کو دینا ہو گا۔ لہذا، اگر کسی وجہ سے آپ کا پِن کوڈ آپ کا نہیں رہا تو فوری طور پر ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی ہیلپ لائن پر کال کریں اور پن کوڈ تبدیل کرنے کی درخواست کریں۔

سکیورٹی

آپ کی معلومات ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے پاکستان میں موجود سرورز پر محفوظ کی گئی ہے۔ ہم کسٹمر ڈیٹا کو ایک اثاثہ شمار کرتے ہیں جس کا تحفظ ہر حال میں جدید ترین طریقوں (انکرپشن، پاس ورڈ، فزیکل سکیورٹی وغیرہ) کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ آپ کی ذاتی معلومات کسی بھی غیر مجاز استعمال سے محفوظ رہیں۔

ہم باقاعدگی سے ضرورت پڑنے پر پرائیویسی ضروریات میں تبدیلی اور ترمیم کرتے ہیں۔ اگر اس بارے میں آپ کے ذہن میں کوئی بھی خدشہ ہو تو ہمیں اوپر دئیے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔

سروس کا مرکزی سکیورٹی فیچر پانچ (5) ہندسوں کا  MPIN ہے جس کے ذریعے آپ اپنے رجسٹرڈ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ نمبر سے ٹرانزیکشن کی تصدیق کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ خاص ٹرانزیکشنز کے لیے آپ کو اس ٹرانزیکشن کے لیے خاص ریفرنس نمبر اور پاس کوڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

 MPIN کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پِن ایسی مقرر نہ کی جائے جس کا آسانی سے پتہ لگایا جا سکے جیسا کہ ایک ہی ہندسہ پانچ (5)مرتبہ لکھ دینا یا اعداد کو ان کی ترتیب سے لکھنا جیسا کہ 12345۔

اپنا  MPIN (یا پاس کوڈ) کسی بھی صورت میں اپنے برانچ لیس ہینڈ سیٹ میں محفوظ نہ کریں۔ اگر آپ کا ہینڈ سیٹ  MPIN (یا پاس کوڈ)خود بخود ہی محفوظ کر لیتا ہے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔ اس طرح یقینی بنایا جا سکے گا کہ آپ کا برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ نمبر بغیر اجازت کے استعمال نہیں ہو سکتاکیونکہ ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیےآپ کو  MPIN اور /یا پاس کوڈ کی ضرورت ہو گی۔

اپنی  MPIN اور پاس کوڈ (اگرلاگو ہے) کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔ اپنا  MOPIN یا پاس کوڈ کسی کو مت بتائیں۔

اگر آپ کا  MOPIN اور /یا پاس کوڈ اور SIMبرانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہے تو یہی تصورکیا جائے گا کہ یہ آپ ہیں۔ ہمارے نقط نظر سے اس شخص کی طرف سے کی جانے ولی تمام ٹرانزیکشن جائز ہیں۔ اس دوران کی گئی تمام ٹرانزیکشنز کی ذمہ داری آپ پر ہو گی۔

صرف رجسٹرڈ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ نمبر کی طرف سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز جائز تصور ہوں گی اور ان پر عمل کیا جائے گا۔

 MPIN اور /یا پاس کوڈ کبھی کسی کو بذریعہ ایس ایم ایس نہ بھیجا جائے، ہمیں بھی نہیں۔ ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے ایس ایم ایس میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

Background Image
Background Image