easypaisa
کا تعارف


2009 میں لانچ ہونے والا پاکستان کا پہلا موبائل بینکنگ سسٹم، easypaisa ملک کی پہلی GSMA تصدیق شدہ موبائل منی سروس بھی ہے۔ اس کا آغاز منی ٹرانسفر سروس کے طور پر ہوا لیکن آج easypaisa پسماندہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی اور آزادی لا رہا ہے اور منی ٹرانسفر کا دوسرا نام بن چکا ہے۔
اس کیٹگری میں ملک کی سب سے بڑی سروس ہونے کے ناطے مسلسل جدت اور نت نئے ڈیجیٹل سلوشز اور easypaisa ایپ کے ذریعے یہ پاکستان بھر کے یوزرز کے لیے ایک لائف سٹائل پلیٹ فارم بن چکا ہے جس کے ذریعے لوگ ڈیجیٹل طرز زندگی اپنا رہے ہیں۔ easypaisa ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا حصہ ہے اور برانچ لیس بینکنگ کے طور پر کام کرتا ہے۔ easypaisa ہمارے بینک کے اس نصب العین اور مشن کے تحت کام کر رہا ہے کہ ملک میں فنانشنل منظر میں انقلاب برپا کیا جائے اور صارفین تک آسان ڈیجیٹل سلوشن پہنچائے جائیں۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.telenorbank.pk وزٹ کریں۔