ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہیں؟

فنانشل سروسز

انشورنس
قرضے

شرائط و ضوابط

شرائط و ضوابط

Terms and Conditions

شرائط و ضوابط 

اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے، آپ نے درج ذیل شرائط و ضوابط کو پڑھا اور ان سے اتفاق کیا ہے۔
درج ذیل اصطلاحات کا اطلاق ان شرائط و ضوابط، رازداری کے بیان، دستبرداری کے نوٹس اور کسی ایک یا تمام معاہدوں پر ہوتا ہے:
”صارف“،”آپ“ اور”آپ کا“ سے مراد آپ ہی ہیں، اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے والا شخص Telenor مائیکرو فنانس بینک کی شرائط و ضوابط کو قبول کرتا ہے۔ “The Telenor Microfinance Bank” “Telenor Bank ۔”ہم خود“، ”ہم“ اور”ہمیں“ سے مراد ہمارا  Telenor Microfinance Bank ہے۔ ”پارٹی“ یا”پارٹیز“، سے مراد”صارف“ اور”ہم خود“ یعنی دونوں ہیں، یا پھر ”صارف“ یا”ہم خود“ ہیں۔تمام شرائط آفر، قبولیت اور ادائیگی پر غور کرنے کا حوالہ دیتی ہیں، جو صارف کو درکار ہمارے تعاون کے عمل کو انتہائی احسن طور پر انجام دینے کے لیے ضروری ہے، اس سلسلے میں باضابطہ یا کسی اور دوسرے طریقے سے ہونے والی میٹنگز کا مقصد مروجہ پاکستانی قانون کے مطابق یا اس کے تحت صارف کو درپیش ٹیلی نار مائیکروفنانس کی خدمات و مصنوعات کی فراہمی ہے۔ مندرجہ بالا اصطلاحات کا کوئی بھی استعمال یا دوسرے الفاظ، واحد، جمع، کیپٹلائزیشن اور/یا وہ (he)  /وہ (she) یا وہ (they)،  قابل تبادلہ کے طور پر لیا جاتا ہے، لہٰذا اسی کا حوالہ دیا جاتا ہے۔

اخفا/پوشیدگی کا بیان

ہم آپ کی رازداری کے تحفظ کے پابند ہیں۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے مجاز ملازمین حسب ضرورت صرف انفرادی صارفین سے جمع کی گئی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کے لیے ہر ممکن طور پر سروس کو یقینی بنانے کے لیے اپنے سسٹمز اور ڈیٹا کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں۔ ہم کمپیوٹر سسٹمز اور ڈیٹا کے خلاف غیر مجاز کارروائیوں کی تحقیقات کریں گے، تاکہ ذمہ داروں کے خلاف معاوضے کی وصولی کے لیے قانونی چارہ جوئی اور/یا دیوانی کارروائی کی جا سکے۔

رازداری

صارف کا ریکارڈ ایک راز کی حیثیت رکھتا ہے، اسی لیے یہ کسی تیسرے فریق پر ظاہر نہیں کیا جائے گا، ماسوائے اُن متعلقہ حکام کے جنہیں اس کی قانونی ضرورت ہو۔صارفین سے درخواست ہے کہ وہ ہماری خدمات کی فراہمی کی سلسلے میں جاری کی جانے والی تمام رسید/خطوط کی نقول اپنے پاس رکھیں۔ جہاں مناسب ہوا، فریقین کے مفاد میں ہم صارفین کو ایک متفقہ معاہدے کے جُز کے طور پر متعلقہ تحریری معلومات، ہینڈ آؤٹ یا ریکارڈ کی نقول جاری کریں گے۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کسی تیسرے فریق کو فروخت، شیئر یا کرایہ پر نہیں دیں گے، یا آپ کا ای میل ایڈریس آپ کو اَن چاہی ای میل بھیجنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز صرف طے شدہ خدمات اور مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں ہوں گی۔

ڈسکلیمر

حدود و قیود

اس ویب سائٹ پر معلومات”جیسا ہے“ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں۔ قانون کے مطابق دی گئی مکمل اجازت کی حد تک ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک:

  • اس ویب سائٹ اور اس کے مواد سے متعلق تمام نمائندگیوں اور ضمانتوں، یا جو ہیں، یا کسی بھی ملحقہ یا کسی تیسرے فریق کی جانب سے فراہم کی جاسکتی ہیں، بشمول ویب سائٹ سے اور /یا ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینکوں کے لٹریچر میں کسی غلطی یا کوتاہی کے حوالے سے مستثنیٰ    ہے؛ اور
  • آپ کی جانب سے اس ویب سائٹ کے استعمال سے یا اس کے سلسلے میں ہونے والے نقصانات کی تمام تر ذمہ داریوں سے مستثنیٰ ہے۔ اس میں بنا کسی حد کے، براہ راست نقصان، کاروباری نقصان یا منافع شامل ہے (چاہے اس طرح کے منافع کا نقصان متوقع تھا یا نہیں، معمول کے مطابق ہوا  یا آپ نے اس ممکنہ نقصان کے امکان کے بارے میں ٹیلی نار کو مشورہ دیا ہے)، نقصان کی وجہ آپ کا کمپیوٹر، کمپیوٹر سافٹ ویئر، سسٹمز اور پروگرامز اور اس پر موجود ڈیٹا یا کسی دوسرے بلواسطہ یا بالواسطہ، ضمنی اور حادثاتی نقصانات ہوسکتے ہیں

صارف اور ہم (دونوں)کو پہلے سے جاری خدمات کے خاتمے سمیت کسی بھی وجہ سے کسی بھی خدمات کے معاہدے کو ختم کرنے کا حق ہے۔ جہاں سمجھا گیا کہ متعلقہ تمام مقاصد اور منشا کے لیے شروع کی جانے والی خدمات جاری ہیں، وہاں کسی رقم کی واپسی کی پیشکش نہیں کی جائے گی۔ تاہم کوئی بھی رقم جو ہمیں ادا کی گئی ہے جو غیر استعمال شدہ خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ادائیگی کا حصہ ہے، واپس کر دی جائے گی۔

دستیابی

کسی دوسری صورت میں بیان نہ کیے جانے تک، اس ویب سائٹ پر نمایاں خدمات صرف پاکستان کے اندر، یا پاکستان سے پوسٹنگ کے سلسلے میں دستیاب ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود تمام اشتہارات صرف پاکستانی مارکیٹ کے لیے ہیں۔آپ اس ویب سائٹ کے استعمال کی جانچ کے مکمل طور پر خود ذمہ دار ہیں۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی واضح تحریری رضامندی کے بغیر اس سائٹ یا اس کے مواد کے کسی بھی حصے کی دوبارہ تقسیم یا دوبارہ اشاعت منع ہے، جس میں فریمنگ یا اس سے ملتے جلتے یا دوسرے ذرائع بھی شامل ہیں۔ ویب سائٹ سروس بہترین صلاحیتوں کے ساتھ فراہم کئے جانے کے باوجود ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اس سائٹ سے سروس بلاتعطل، بروقت یا غلطی سے پاک ہوگی۔اس سروس کو استعمال کرکے آپ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، اس کے ملازمین، ایجنٹس اور ملحقہ اداروں کو کسی بھی طریقے یا کسی بھی وجہ سے ہونے والے کسی بھی خسارے یا نقصان کی تلافی کرتے ہیں۔

لاگ فائلز

ہم رجحانات کا تجزیہ، سائٹ کی انتظام کاری، صارف کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے، اور مجموعی استعمال کے لیے وسیع آبادیاتی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے IP  ایڈریس استعمال کرتے ہیں۔ IP ایڈریس ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات سے منسلک نہیں  ہے۔ مزید یہ کہ سسٹم ایڈمنسٹریشن، استعمال کے نمونوں کا پتہ لگانے اور خرابیوں کا سراغ لگانے کے مقاصد کے لیے، ہمارے ویب سرور خود بخود معیاری رسائی کی معلومات کو لاگ کرتے ہیں، جن میں براؤزر کی قسم، رسائی کے اوقات، اوپن میل، درخواست کردہ URL ، اور حوالہ  URL  شامل ہیں۔ یہ معلومات کسی تیسرے فریق کو نہیں بتائی جاتیں اور یہ صرف ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک میں ناگزیر ضرورت پر استعمال ہوتی ہیں۔ اس ڈیٹا سے متعلق کوئی بھی انفرادی طور پر قابل شناخت معلومات آپ کی واضح اجازت کے بغیر اوپر بیان کردہ وجہ کے سواکبھی بھی استعمال نہیں کی جائے گی۔

 یہ ویب سائٹ ٹریکنگ سافٹ ویئر کا استعمال کرتی ہے، تاکہ اپنے و زیٹرز کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے کہ وہ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر Google Analytics کے ذریعہ فراہم کیا گیا ہے جو وزیٹر کے استعمال کو ٹریک کرنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو میں ایک کوکی کو محفوظ کرے گا تاکہ آپ کی مصروفیت اور ویب سائٹ کے استعمال کو ٹریک اور مانیٹر کیا جا سکے، لیکن ذاتی معلومات کو ذخیرہ، محفوظ یا جمع نہیں کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے آپ یہاں  (https://www.google.com/privacy.html) گوگل کی رازداری کی پالیسی پڑھ سکتے ہیں۔  Ads Settings  کا استعمال کرتے ہوئے، آپ  Google Analytics for Display Advertising سے  opt-out کر سکتے ہیں اور  Google Display Network ads کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ کے لنکس

آپ ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر اس ویب سائٹ کے کسی بھی صفحے کا لنک نہیں بنا سکتے۔ اگر آپ اس ویب سائٹ کے کسی صفحہ کا لنک بناتے ہیں، تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے اور آپ کی جانب سے لنکنگ کے ذریعے ویب سائٹ کااستعمال کرنے پر اوپر بیان کردہ حدود و قیود کا اطلاق ہوگا۔

اس ویب سائٹ سے لنکس

ہم اس ویب سائٹ سے لنک کی جانے والی کسی بھی دوسری پارٹی کی ویب سائٹس کے مواد کی نگرانی یا جانچ نہیں کرتے۔ ضروری نہیں کہ ایسی ویب سائٹس پر ظاہر ہونے والی رائے یا مواد کو شیئر یا اس کی تائید کریں، اس طرح کی رائے یا مواد شائع کرنے والے کو توجہ نہیں دینی چاہیے۔ براہ کرم آگاہ رہیں کہ ہم ان سائٹس کے رازداری کے طریقوں، یا مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ہم اپنے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہماری سائٹ چھوڑتے وقت آگاہ رہیں اور ان سائٹس کے رازداری سے متعلق پڑھیں۔
آپ کو کسی بھی ذاتی معلومات کو ظاہر کرنے سے پہلے اس سائٹ سے منسلک یا اس سائٹ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کرنے والی کسی بھی دوسری سائٹ کی حفاظت اور قابل اعتمادی کا جائزہ لینا چاہیے۔ چاہے کچھ بھی ہو، آپ کی جانب سے کسی بھی طور پر کسی بھی تیسرے فریق پر ذاتی معلومات ظاہر کرنے کی صورت میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کسی بھی خسارے یا نقصان کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

کاپی رائٹ نوٹس

کاپی رائٹ اور دیگر متعلقہ ایٹیلکچول پراپرٹی رائٹس ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کی سروسز سے متعلق تمام ٹیکسٹ اور اس ویب سائٹ کے مکمل متن سے ظاہر ہیں۔ ایزی پیسہ کا لوگو  (logo)  پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے برانڈ نام اور مخصوص خدمات؛ اس ویب سائٹ پر نمایاں تجارتی علامات ہیں۔

کمیونیکیشن

ہمارے پاس مختلف طرح کے سوالات کے لیے کئی مختلف ای میل ایڈریسز ہیں۔ ہم سے رابطے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود Contact Us یا ٹیلی نار لٹریچر یا ٹیلی نار کے درج کردہ ٹیلی فون نمبر، فیکس یا موبائل نمبر سے رجوع کریں۔

آسمانی آفات

کوئی بھی فریق کسی بھی معاہدے کے تحت کسی بھی ذمہ داری کو انجام نہ دے سکنے کی صورت میں دوسرے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا، جو اس پارٹی کے کنٹرول سے باہر ہونے والے واقعہ کی وجہ سے ہواہو، جو آسمانی آفت، دہشت گردی، جنگ، سیاسی  ہنگامہ، بغاوت، فسادات تک ہی محدود نہیں، اس میں سول بدامنی، سول یا فوجی اتھارٹی کا عمل، شورش، زلزلہ، سیلاب یا کوئی دوسرا قدرتی یا انسان کا پیدا کردہ واقعہ جو ہمارے قابو سے باہر ہو، شامل ہے، جو کسی سمجھوتے یا معاہدے کو ختم کرنے کا سبب بنتا ہے، اور نہ ہی اس کا خاطر خواہ اندازہ لگایا جا سکتا تھا۔ اس طرح کے واقعہ سے متاثر ہونے والا کوئی بھی فریق دوسرے فریق کو فوری طور پر اس سے آگاہ کرے گا اور یہاں موجود کسی بھی معاہدے کی شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنے کے لیے تمام مناسب کوششیں کرے گا۔

دستبرداری

کسی بھی فریق کی اس یا کسی بھی معاہدے کی کسی بھی شق کی ممکنہ حد تک پاسداری میں ناکامی یا کسی بھی فریق کی جانب سے کسی ایسے حق یا تدبیر کو استعمال کرنے میں ناکامی، جس کا وہ مجاز ہے، اس کی دستبرداری کا سبب نہیں ہوگا، اور اس یا کسی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں میں کمی کا باعث نہیں بنے گا۔ اس یا کسی بھی معاہدے کی کسی بھی شق کی کوئی دستبرداری اس وقت تک مؤثر نہیں ہوگی جب تک کہ یہ واضح طور پر یہ نہ کہا گیا ہو کہ دونوں فریقین نے اس پر دستخط کیے ہیں۔

جنرل

یہ شرائط و ضوابط پاکستان کے قوانین کے اندر ہیں۔ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر کے (اور ہماری خدمات کا استعمال کرتے ہوئے، ہماری مصنوعات خرید کر) آپ ان شرائط و ضوابط اور اس طرح کی رسائی سے پیدا ہونے والے تمام تنازعات میں پاکستانی عدالتوں کے خصوصی دائرہ اختیار سے اتفاق کرتے ہیں۔ اگر ان شرائط میں سے کسی کو بھی کسی بھی وجہ سے غلط یا ناقابل نفاذ سمجھا جاتا ہے (بشمول، اوپر بیان کردہ حدود و قیود)، تو پھر ان شرائط سے غلط یا ناقابل نفاذ شق کو الگ کردیا جائے گا اور باقی شرائط کا اطلاق ہوگا۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی ان شرائط و ضوابط اور کسی بھی معاہدے میں بیان کردہ کسی بھی دفعات کو نافذ کرنے میں ناکامی، یا ختم کرنے کے کسی بھی اختیار کو استعمال کرنے میں ناکامی کو ایسی دفعات کی دستبرداری کے طور پر نہیں سمجھا جائے گا اور شرائط یا کوئی بھی معاہدہ یا اس کا کوئی حصہ، یا اس کے بعد ہر ایک شق کو نافذ کرنے کا حق۔ان شرائط کی درستگی کو متاثر نہیں کرے گا۔

تبدیلیوں کی اطلاع  

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ان شرائط کو وقتاً فوقتاً تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جیسا کہ وہ مناسب سمجھتا ہے اور آپ کی جانب سے سائٹ کا متواتر استعمال آپ کی جانب سے ان شرائط میں کسی بھی قسم کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی علامت ہوگا۔ اگر ہماری رازداری کی پالیسی میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے، تو ہم اعلان کریں گے کہ یہ تبدیلیاں ہمارے ہوم پیج پر اور ہماری سائٹ کے دیگر اہم صفحات پر کی گئی ہیں۔ اگر ہم اپنی سائٹ کے صارفین کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو کس بھی طرح استعمال کرتے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے، تو اس تبدیلی سے متاثر ہونے والوں کو ای میل یا پوسٹل میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ہماری رازداری پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی ان تبدیلیوں سے 30 دن پہلے ہماری ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائے گی۔ لہذا آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس تحریر کو مستقل بنیادوں پر بار بار پڑھیں۔

یہ شرائط و ضوابط صارف اور ہمارے درمیان معاہدے کا حصہ ہیں۔ اس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی اور/یا بُکنگ یا معاہدہ کرنا، آپ کی رضامندی اور قبولیت، ڈسکلیمر نوٹس اور یہاں موجود مکمل شرائط و ضوابط کو سمجھ لینے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Background Image
Background Image